جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بھارت اور اسرائیل کا پاکستان کیخلاف گٹھ جوڑ

اسرائیل

بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ ارکان کے بھی فون ہیک کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت اسرائیلی کمپنی کے سافٹ ویئر ‘پیگاسس ‘ کے ذریعے وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ ارکان کی فون کالز اور میسجز ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جاسوسی پر اعلٰی عسکری اور سول قیادت کی بیٹھک ہوئی ہےجس میں وزراء سمیت سرکاری افسران کے لیے واٹس ایپ طرزکی نئی ایپلیکیشن لانے پر مشاورت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا نمبر اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے ہیک کرنے کی کوشش، امریکی اخبار

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، بھارت کی جاسوسی کےحوالے سے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے اور بھارت کی جارحانہ حکمت عملی کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں