جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

بھارت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ پاکستان ایک حقیقت ہے؛ صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا یوم پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پہلے پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی اور کہا کہ امن کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اور بھارت بھی حقائق کوتسلیم کرے ۔

تفصئلات کے مطابق صدر مملکت کا کنہا تھا کہ اللہ تعالی نے آزادی جیسی نعمت عطا کی ہے اور آزادی کا حصول قربانی کامتقاضی ہوتا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا کیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانی ومالی قربانیاں دیں اسی وجہ سے آج پاکستان ابھرتی ہوئی معاشی قوت ہے۔ تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امن کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارت نے بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا۔ بھارت بھی حقائق کوتسلیم کرے۔ بھارتی جارحیت کا جواب دینا ہمارا فرض تھا۔ بہترحکمت عملی سے بھارت کوموثراورفوری جواب دیا۔ دشمن کومنہ توڑجواب دیا پاکستان مضبوط اور پرامن ایٹمی طاقت ہے۔ ہم پرامن قوم ہیں اپنے دفاع سے ہرگزغافل نہیں۔ پلوامہ حملےکےبعد بھارت نے بغیرثبوت کے پاکستان پرالزامات عائد کئے۔ دہشت گردی دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ افغانستان میں امن پاکستان میں دائمی امن کےلیے ناگزیرہے

انہوں نے کہا کہ بھارت نےعالمی قوانین کوپامال کیا ہے۔ اور 23 مارچ پاکستان کےحصول کاسنگ میل ہے۔ آزادی کاحصول قربانی کامتقاضی ہوتاہے۔ جبکہ دہشتگردی کےخلاف ہم نے جنگ میں جانی ومالی قربانیاں دیں۔ آج پاکستان ابھرتی ہوئی معاشی قوت ہے۔ تمام ممالک کی خودمختاری کااحترام کرتےہیں۔ امن کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔  پاکستان کودہشتگردی جیسےچیلنجزکاسامنارہا۔ پاکستان مضبوط اورپرامن ایٹمی طاقت ہے۔ پلوامہ حملےکے بعد بھارت نے بغیرثبوت کے پاکستان پرالزامات عائدکئے۔

جبکہ بھارت نےدھمکی آمیزبیانات سےجنگی فضاقائم کی۔ اور پاکستان کی فضائی حدودکی خلاف ورزی کی۔ بھارتی جارحیت کاجواب دیناہمارافرض تھا۔ بہترحکمت عملی سےبھارت کوموثراورفوری جواب دیا۔  بھارت کوحقیقت کوتسلیم کرناہوگا۔ ہم لڑائی پریقین نہیں رکھتے اور جمہوری ملک ہونےکےناطےپاکستان مذاکرات پریقین رکھتاہے۔ پاکستان پرامن بقائےباہمی کےاصول پریقین رکھتاہے۔ خطےکوامن کی ضرورت ہے، جنگ کی نہیں۔

 تلخیوں کوختم کرکےخطےمیں خوشحالی کےخواہاں ہیں۔ ہم پرامن قوم ہیں اپنےدفاع سےہرگزغافل نہیں۔ دہشتگردی دنیاکےامن کے لئےسب سےبڑاخطرہ ہے۔ افغانستان میں امن پاکستان میں دائمی امن کے لئےناگزیرہے۔ افغانستان کےعوام طویل جنگ سےنجات چاہتےہیں۔ قوم کےعزم،افواج پاکستان کی جرات کی بدولت ہم محفوظ ہیں۔ امن کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

آخر میں صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے شاندار پریڈ کے انعقاد پر پریڈ کمانڈر، شرکا اور منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کے باجود پریڈ کا انعقاد افواج کے بلند حوصلوں کا مظہر ہے، جوانوں اور افسران کے پرعزم چہرے، جدید حربی سامان کی نمائش ملکی سلامتی کی ضمانت ہے، پاکستان محفوظ ہے، ہماری معاشی اور معاشرتی ترقی بہت عرصے سے سیکیورٹی حالات کی وجہ سے متاثر رہی، اب پاکستان کو ترقی و کامیابی کے راستے پر لے جانے کا وقت آگیا، ترقی یافتہ ملک شہدا اور غازیوں کے لیے بہترین تحفہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں