بھارت کا پاکستانی ایئراسٹرائیک سے بچنے کےلیئے کشمیر کی سرحد پر ائربیس قائم کرنے کا منصوبہ

سرینگر: پاکستان کی جانب سے ایئرسٹرائیک کے خدشات کے پیش نظر بھارت نے اپنی سرحدوں پر فضائی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان سے متصل سرحدوں پر ائرفورس کے عارضی بیس قائم کررہا ہے، اس ضمن میں وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں کئی سرحدی پٹیوں پر انڈین ائرفورس اپنے عارضی ائر بیس بنارہا ہے۔

بھارت کو خدشہ ہے کہ پاکستان بالاکوٹ ائر سٹرائیک کا بدلہ لینے کے لیئے کبھی بھی ائرسٹرائیک کر سکتا ہے، جس کا توڑ کرنے کیلئے بھارت نے سرحدوں پر ائربیس قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔