جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایشیاء ریجن میں بھارت کا کرپشن میں پہلا نمبر، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جاری

ایشیاء ریجن

اسلام آباد : ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے عالمی کرپشن رپورٹ جاری کر دی۔ ایشیاء ریجن میں بھارت پہلی پوزیشن لے کر کرپشن کا چیمپیئن بن گیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنینشل اور گلوبل سوسائٹی نے چند ماہ پہلے کرپشن سروے کرایا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ایشیاء ریجن میں بھارت میں کرپشن کی شرح 39 فیصد ہے۔ 46  فیصد بھارتی پبلک سروسز کے حصول کے لئے اپنا ’’کنکشن‘‘ استعمال کرتے ہیں۔ رشوت دینے والے 50 فیصد افراد سے رشوت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سروے رپورٹ کے مطابق کنکشن استعمال کرنے والوں میں سے 32 فیصد نے کہا، ورنہ سروسز ناں ملتیں۔

ڈیواس فورم کے موقع پر بھی ٹرانسپیرنسی انٹڑنیشنل نے کرپشن پرسیپشن رپورٹ جاری کی تھی۔ اس رپورٹ میں 180 ممالک میں بھارت کا نمبر 80واں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو پیش کردیئے گئے

گلوبل کرپشن بیرو میٹر کے عنوان سے 17 ممالک میں کیئے گئے سروے میں 20 ہزار افراد سے سوال پوچھا گیا۔ پچھلے 12 ماہ میں کرپشن کے حوالے سے 6 بنیادی سرکاری سروسز سے متعلق ان کے ذاتی تجربات پر سوال پوچھا گیا۔

جن سروسز پر سوال ہوا ان میں پولیس، عدالتیں اور سرکاری اسپتال شامل تھے۔ شناختی دستاویزات کے حصول اور یوٹیلیٹیز سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔

سروے رپورٹ کے مطابق بھارت میں پولیس سے رابطہ میں آنے والوں میں 42 فیصد، شناختی اور دیگر سرکاری دستاویزات حاصل کرنے والے بھارتیوں میں 41 فیصد نے رشوت دی۔

پولیس سے رابطہ میں آنے والے 39 فیصد اور سرکاری دستاویزات کے لئے 42 اور عدالتی امور میں 39 فیصد نے کنکشن استعمال کیا۔

متعلقہ خبریں