مودی سرکار کی مذہبی معاملات میں سیاست، سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

لاہور : مودی سرکار اب مذہبی معاملات میں بھی ٹانگ اڑانے لگی۔ بھارت سرکار نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے 146 سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق مودی سرکار نے سکھ یاتریوں کو گورو ارجن سنگھ کے شہیدی دن پر پاکستان آنے سے روک دیا۔ پاکستانی حکام نے 2 بار بھارتی حکام کوٹرین بھیجنے سے متعلق آگاہ کیا لیکن بھارتی حکام نے ٹرین لینے کی کلیئرنس نہیں دی، مرد و خواتین یاتری اٹاری بارڈر پر در بدر ہوتے رہے۔

یاتریوں نے بھارتی سرکار کی اس حرکت کو شرمناک قرار دیتے ہو ئے کہا کہ ہما رے پاس ویزے مو جود ہیں لیکن مودی سرکار ہمیں پاکستان جانے نہیں دے رہی ہے۔

اگر بھارت سرکار نے ہمیں پاکستان جانے کی اجازت نہ دی تو اس کے نتائج بہت برے ہوں گے، اٹاری بارڈر پر موجود یاتریوں نے اجازت نہ ملنے پر بھوک ہڑتال کی دھمکی بھی دی۔