جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ورلڈکپ: انگلینڈ اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے

برمنگھم : کرکٹ ورلڈکپ کے 38ویں میچ میں میزبان انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کو آج لازمی بھارت کو زیر کرنا ہوگا اور شکست کی صورت میں انگلش ٹیم ایونٹ سے باہر ہوسکتی ہے جبکہ بھارت کی کامیابی اسے سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔ آج کے میچ میں بھارتی ٹیم کی جرسی تبدیل ہوگی.

متعلقہ خبریں