جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کی وجہ سے ٹکرے ٹکرے ہوجائے گا : مشتاق غنی

ٹکرے ٹکرے

پشاور : اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کی وجہ سے ٹکرے ٹکرے ہوجائے گا اور کشمیر آزاد ہو کے رہے گا۔

ملکی سطح پر یوم استحصال کشمیر منانے کے حوالے سے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیری تنہا نہیں، ہر پاکستانی شانہ بشانہ کھڑا ہے : شاہ محمود قریشی

پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جو ظلم و بربریت ہے، اس پر جتنی بھی مذمت کی جائے اتنی ہی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے۔ بھارت انہی کشمیریوں کی جدوجہد کی وجہ سے ٹکرے ٹکرے ہوجائے گا اور کشمیر آزاد ہو کے رہے گا۔

متعلقہ خبریں