ممبئی: کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کے گانے پسوڑی نے بھارتی اداکار کو بھی ناچنے پر مجبور کردیا۔
عالمی سطح پر معروف ہونے والے گانے کو پاکستان کے دو معروف فنکاروں گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائی گل نے گایا جس نے پڑوسی ملک میں بھی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔
بھارتی ریئلٹی ٹی وی اسٹار شہناز گل بھی اس گانے کی دھن پر ویڈیو بنانے والوں میں شامل ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کو پولیس نے بٹوہ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا
View this post on Instagram
شہناز گل جو معروف ریئلٹی شو بگ باس سیزن 13 میں آنے کے بعد مقبول ہوئی تھیں، نے اپنی تازہ ترین ڈانس ویڈیو کے ساتھ انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں شہناز گانے پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے گانے کی چند سطریں لکھیں، ’’آ چلے لیکر تجھے، ہے جہاں سلسلے‘‘۔
خیال رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کے گانے پسوڑی نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، اس گانے کو 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔