جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بھارتی انسداد دہشتگردی قوانین انسانی حقوق کے معیار کے خلاف ہیں : انسانی حقوق کمیشن

بھارتی انسداد دہشتگردی

نیو یارک : اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارتی انسداد دہشتگردی قوانین کو انسانی حقوق کے معیار کے خلاف قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارتی انسداد دہشتگردی قوانین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قوانین انسانی حقوق کے معیار پر پورا نہیں اترتے بلکہ اس کے برعکس بھارتی سرکار ان قوانین کا سہارا لے کر کشمیریوں کو نشانہ بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی سے تسلط قائم رکھنا چاہتا ہے : منیر اکرم کا سلامتی کونسل میں خطاب

دوسری طرف پاکستانی سفیر منیر اکرام کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے عالمی مبصرین متعدد بار بھارتی قوانین پر اعتراض اٹھاچکے ہیں بھارتی قوانین پر اعتراض سے پاکستانی م=قف کی بھر پور تائید ہوئی ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دہشت گردی نہیں جبکہ بھارتی سرکار ان قوانین کے ذریعے اختلاف رائے کو دبا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں