جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، تین شہری شدید زخمی

تین شہری شدید زخمی

روالپنڈی : بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے تین شہری شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج نے بلا اشتعال جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی فوج نے رکھ چکڑی اور کھینجر سیکٹرز میں بھاری ہتیاروں کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کرتارپور راہداری کھلنے کو ایک سال مکمل، بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی

بھارتی فوج نے تاری بانڈ اور سماہنی میں شہری آبادی کو راکٹس، مارٹرز سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین شہری شدید زخمی ہوگئے۔

پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائر کیا جارہا تھا۔

متعلقہ خبریں