جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

بھارتی پائلٹ

لکھن پور: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، ایک پائلٹ ہلاک، دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کھٹوعہ کے علاقے لکھن پور میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور بھارتی طیارہ گرگیا

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے پائلٹ کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے جبکہ ہلاک پائلٹ کی لاش مردہ خانے منتقل کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسی ماہ راجھستان میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ بھی گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں