جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، مزید 3 کشمیری شہید

شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید تین کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔

قابض بھارتی افواج نے ضلع شوپیاں کے علاقے سوگن میں سرچ آپریشن کی آڑ میں محاصرہ کر کے تین کشمیریوں کو شہید کیا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پورے ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج، پیلٹ گنوں اور آنسو گیس شیل کا بے دریغ استعمال کیا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ خبریں