جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارتی فوج ریاستی دہشتگردی، مزید دو کشمیری شہید

کشمیر

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض بھارتی فورسز نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

دوسری جانب گندربل میں بھارتی فوجی گاڑی نے بزرگ کشمیریوں کو جان بوجھ کر ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج کی گاڑی دونوں کشمیریوں کو ٹکر مار کر موقع سے فرار ہوگئی۔

زخمی کشمیریوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔

متعلقہ خبریں