جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

مزید 4 کشمیری

سری نگر : بھارتی ظالم افواج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں آج مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، گذشتہ روز جاری کارروائیوں میں شہید نوجوانوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر کا مسئلہ حل ہوئے بغیر بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی: وزیراعظم

گذشتہ روز قابض فوجیوں نے جان محلہ کے علاقے میں تین نوجوانوں کو شہید کیا، جہاں گذشتہ رات آپریشن روک دیا گیا تھا اور آج صبح پھر شروع کیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجی شوپیان قصبے میں ایک مسجد کی جانب شدید فائرنگ کر رہے ہیں، آخری اطلاعات آنے تک دونوں مقامات پر پر تشدد فوجی آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ خبریں