جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم جاری، تین کشمیریوں کو شہید کردیا گیا

تین کشمیریوں

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے تین کشمیریوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ایک ہی روز میں تین کشمیریوں کو شہید کردیا۔ ظلم اور بربریت کی تازہ کارروائی شوپیاں کے علاقے میں کی گئی۔ دو روز میں مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر : علیحدگی پسندوں سے مقابلہ، 5 بھارتی فوجی مارے گئے

انہوں نے کہا کہ نام نہاد سرچ آپریشنز میں کشمیریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ بے دریغ جاری ہے۔ بھارتی افواج کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کر رہی ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدو جہد کو نہیں دبا سکتا۔ پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر کشمیریوں کے حقوق کی آواز بھرپور انداز میں بلند کرتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں