انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ورات کوہلی کے والد پاکستان میں پیدا ہوئے

انڈین کرکٹ ٹیم ورات کوہلی

نیو دہلی : انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ورات کوہلی کے والد کا پاکستان میں پیدا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

انڈیا کرکٹ ٹیم کے کپتان ورات کوہلی کی 31 ویں یوم پیدائش کے موقع پر انڈین میڈیا کے ذریعے بات سامنے آئی ہے کہ ان کے آباؤ اجداد بٹوارے کے وقت انڈیا منتقل ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بابا گرونانک کا 550واں جنم دن، بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

کوہلی کے والد پاکستانی حصے میں پیدا ہوئے تھے اور پاکستان 1947 میں اس پار جا کر بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے کٹنی آگیا تھا۔

انڈین کپتان کے والد 14 سال تک کٹنی میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کرتے رہے، پھر 1961 میں اپنے خاندان سمیت دہلی منتقل ہوئے اور وہیں ورات کوہلی کی پیدائش ہوئی۔

وارت کوہلی کے چچا کٹنی کی سیاست میں ہیں اور چاچی کٹنی کی میئر منتخب ہو چکی ہیں۔