جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

مقبوضہ کشمیر : کرفیو جاری، احتجاج میں حصہ لینے والے تین کشمیری نوجوان غائب

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاون ایک سو تیرانوے روز میں داخل ہوگیا۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن اب تک برقرار ہے، جسے چھ ماہ سے زائد عرصے سے کشمیری استقامت کے ساتھ برداشت کررہے ہیں۔

وادی کے علاقے سری نگر، باندی پورہ سمیت دیگر علاقوں میں جعلی محاصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج اب نفسیاتی حربے بھی استعمال کررہی ہے۔ بچوں کے سامنے والدین کو مارا پیٹا جاتا ہے۔

گزشتہ روز احتجاج میں حصہ لینے والے تین کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ اب تک ان نوجوانوں کا پتہ نہیں چل سکا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل سینیٹرز سوال اٹھانے لگے ہیں۔ تین امریکی سینیٹروں نے ٹرمپ  کے دورے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خط میں لکھا ہے کہ جب سینیٹرز کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تو صدر کو بھی دورہ نہیں کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں