جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد، وزیر اعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کے پیش کیا گیا : دفتر خارجہ

سیاق و سباق

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کے پیش کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کے پیش کیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان حقائق کے منافی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاؤن کو 10 ماہ مکمل، بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم کا ہر ہتھکنڈہ استعمال کیا : دفتر خارجہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔ سرحد پار سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی جاتی رہی۔ بیشتر بھارتی حکام پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا اعتراف کرتے رہے۔ بھارت بنیادی طور پر اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ رپورٹ کی غلط تشریع کرتا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے امن عمل کی حمایت کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر بھارتی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارت اپنے ہمسایہ ممالک کو کمزور کرنے کیلئے دہشتگردی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ خبریں