جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں سخت ترین کرفیو لگانے کا فیصلہ

سخت ترین

سرینگر : بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں سخت ترین کرفیو لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

مختلف پابندیوں اور بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کی مشکلات میں کمی آنے کے بجائے روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے، بھارت نے اپنی ناکامیوں کے بعد مقبوضہ کشمیر میں سخت ترین کرفیو لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کا مسئلہ کشمیر پر 5 اگست سے پہلے نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق کرفیو کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس ریڈیو، ٹی وی چینل، اخبارات کو بھی مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو کچلنے کیلئے مزید 80 ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں