جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بھارتی میڈیا نے میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا : ایاز صادق

بھارتی میڈیا نے میرے بیان

اسلام آباد : ایاز صادق نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، ابھینندن پاکستان میں مٹھائی بانٹنے نہیں آیا تھا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں گزشتہ روز اپنی کی گئی تقریر پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

ایاز صادق کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔ میرے بیان پر مس رپورٹنگ ہوئی، جو میں نے قومی اسمبلی میں دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سی پیک کو تباہ نہیں کرنے دیں گے : شبلی فراز

انہوں نے کہا کہ ابھینندن پاکستان میں مٹھائی بانٹنے نہیں آیا تھا۔ اس نے پاکستان کی سرزمین پر حملہ کیا تو اس کا جہاز گرانا پاکستان کی فتح کا دن تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد پارلیمانی لیڈر کی میٹنگ ہوئی۔ وزیراعظم میں اتنی ہمت نہیں تھی ان کے ماتھے پر پسینا تھا، معلوم نہیں انہیں کیا دباؤ تھا؟ شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی میٹنگ میں کہا کہ ہمیں ابھی نندن کو قومی سلامتی کے باعث واپس بھجوانا ہے۔

سابق اسپیکر نے کہا کہ ہم فوری واپسی کے مخالف تھے، مگر قومی سلامتی کی خاطر یہ فیصلہ ہوا۔ اس میں سول حکومت اور عمران خان نے کمزوری دکھائی، فورا انڈین پائلٹ کی حوالگی درست فیصلہ نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں