جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بھارتی پولیس نے ’’جاسوس کبوتر‘‘ کے بعد پاکستانی ’’جاسوس غبارے‘‘ کو بھی پکڑ لیا

’’جاسوس غبارے‘‘

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ‘‘جاسوس کبوتر’’ کے بعد ’’جاسوس غبارے‘‘ کو پکڑ لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں کی جانب سے پولیس کو دی گئی اطلاع پر حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے لوگو اور رنگ پر مبنی ‘‘جاسوس غبارے’’ کو پکڑ لیا۔ حکام اب تک یہ پتہ چلانے میں ناکام رہے کہ یہ غبارہ کہاں سے فضاء میں چھوڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی پارلیمنٹ میں بھارتی کسانوں کی گونج، بھارت کا برطانوی سفیر سے احتجاج

واضح رہے کہ بھارتی سیکورٹی فورسز نے سال 2015 میں ایک کبوتر کو پکڑا تھا، جس پر جاسوسی کا الزام لگایا گیا تھا۔ گذشتہ سال ایک بار پھر کبوتر کو پکڑا گیا۔

متعلقہ خبریں