سری دیوی کو قتل کیا گیا تھا، بھارتی پولیس افسر کا انکشاف

کیرالا: کیریلا جیل کے ڈائریکٹر جنرل پولیس رشی راج سنگھ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ نامور اداکارہ سری دیوی کی موت حادثہ نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا تھا۔

کیرالا کے اخبار میں ڈی جی پی شری راج سنگھ کا سری دیوی کی موت کے حوالے سے مضمون شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے انکشاف کئے ہیں ۔انہوں نے آنجہانی فارنسک سرجن ڈاکٹر عما دھتن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈاکٹر نے مجھے بتایا تھا کہ سری دیوی کی موت قتل کا شاخسانہ ہو سکتی ہے۔

شری راج سنگھ کے مطابق میں نے اُن سے وجہ پوچھی تو انہوں نے کچھ باتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے ثبوت ایسے بھی ہیں جس سے ثابت ہو سکتا ہے کہ سری دیوی کی موت محض ایک حادثہ نہیں بلکہ قتل تھا۔

ڈی جی پی نے مضمون میں یہ بھی لکھا کہ ڈاکٹر عمادھتن کے مطابق اگر انہوں نے زیادہ شراب نوشی بھی کی ہوتی تو وہ پھر بھی ایک پاؤں کے ساتھ باتھ ٹب میں ڈوب نہیں سکتی تھی۔ کیوں کہ ایسا ممکن نہیں کہ کسی دوسرے شخص کی ڈبانے کی کوشش کے بغیر کوئی بھی ایک پاؤں یا سر کے ساتھ باتھ ٹب میں ڈوب جائے۔