جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ پاکستان متوقع

مودی کا دورہ پاکستان

اسلام آباد : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا سارک سمٹ میں شرکت کے لئے دورہ پاکستان متوقع ہے۔

پاکستان 2021 میں سارک سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا، اس حوالے سے گزشتہ ماہ ترجمان دفتر خارجہ واضع کر چکے کہ پاکستان اجلاس کی سربراہی کے لئے تیار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سارک کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کابینہ کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ بھارت کیساتھ تجارت نہیں ہوسکتی: وزیر خارجہ

ستمبر 2016 میں اڑی حملے کے بعد بنگلہ دیش، بھوٹان، افغانستان نے سارک اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی تھی، جس کے باعث پاکستان میں سارک سمٹ ملتوی کر دی گئی تھی۔

بھارت نریندر مودی کے دورہ پاکستان میں ملاقاتوں اور کانفرنس میں شرکت کے شیڈول سے متعلق سفارتی روابط کا آغاز اگلے ماہ سے کرے گا۔

اس سے قبل سارک سمٹ گھمنڈو میں 2014 میں ہوئی تھی۔ دسمبر 1985 میں سارک کانفرنس کا پہلا اجلاس ڈھاکہ میں ہوا تھا، سارک تنظیم میں خطے کے سات ممالک کو شامل کیا گیا تھا۔ 2007 میں افغانستان کو سارک ممبر کے طور پر تنظیم میں شامل کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں