جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

امریکی صدر کی بھارت میں پاکستان کی تعریف، بھارتی بیانیہ دفن ہوگیا : فردوس عاشق

فردوس عاشق اعوان بھارتی بیانیہ

اسلام آباد : فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ کا دہشت گردی کے خلاف ہمارے مثبت کردارکا اعتراف کرنے سے بھارتی بیانیہ دفن ہوگیا۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت میں کھڑے ہوکر پاکستان کے ساتھ دوستی کا اظہار ایک بڑی پیش رفت ہے۔

سماجی میڈیا ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ کا  دہشت گردی کے خلاف ہمارے مثبت کردارکا اعتراف کرنے سے بھارتی بیانیہ دفن ہوگیا۔ ٹرمپ کا بیان قیام امن کیلئے ہماری کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت خود اپنی نفرت کی آگ میں جل رہا ہے: فردوس عاشق اعوان

انہوں نے کہا کہ مودی خطے اور بھارت میں نفرت، تعصب اور جنگ کی آگ بھڑکانے کی بجائے  دوستی کے پیغام اور اس کی طاقت کو سمجھے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ امریکی صدر کی موجودگی میں شہریت بل پر احتجاج کرنے والوں پر بہیمانہ تشدد پوری دنیا کو حقیقت سے آگاہ کر رہا ہے۔ دنیا نے دیکھ لیا کہ تعصب، انتہا پسندی اور جنگی جنون کی ذہنی بیماری میں کون مبتلا ہے؟

متعلقہ خبریں