جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چند برسوں میں پاکستان اور بھارت پانی کو ترسیں گے : بھارتی آبی ماہرین

نیودہلی: آئندہ چند برسوں میں پاکستان اور بھارت پانی کو ترسیں گے، بھارتی تھنک ٹینک نے خطرے کی گھنٹیاں بجادیں۔

بھارتی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ خطے میں پانی کی ممکنہ قلت سے بڑے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا، بھارت کے اکیس بڑے شہروں میں 2020 تک پانی ناپید ہوگا۔

تھنک ٹینک کے مطابق دہلی، بنگلور اور حیدرآباد میں رہنے والے دس کروڑ لوگوں کو جلد زیر زمین پانی کے مکمل خاتمے کاسامنا ہو گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرح پاکستان میں بھی پانی کی نایابی کا سامنا ہوگا۔

غیر سرکاری تنظیم کے مطابق پانی کی کمی کی وجہ سے بھارت کو زرعی بحران کا سامنا ہے اور کسانوں کی خودکُشی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بھارتی آبی ماہرین نے کہا کہ انیس سو پچانوے سے اب تک دو لاکھ کسان خودکشی کرچکے ہیں، پاکستان، ایتھوپیا اور امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بھی دوہزار چالیس تک پانی بالکل ختم ہونے کا خطرہ ہے۔

بھارتی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ پانی بچانے اور ڈرپ اریگیشن ٹیکنیک کو استعمال کیا جائے تو پانی کی کمی کے مسئلے سے نپٹا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں