جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کشمیر سے متعلق ترک صدر کے بیان پر بھارت نے سخت نتائج کی دھمکی دے دی

سخت نتائج

نیو دہلی : بھارت نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ریمارکس پر سفارتی احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے ترک سفیر کو طلب کرلیا اور خبردار کیا کہ اس کے باہمی تعلقات پر سخت نتائج سامنے آئیں گے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے ترک سفیر ساکر اوزکان تورنلار کو کہا کہ رجب طیب اردوان کے ریمارکس میں کشمیر تنازع کی تاریخ کو سمجھنے کی کمی کا مظاہرہ کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا تھا کہ حالیہ بیان ترکی کی جانب سے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ایک اور مثال ہے، بھارت کے لیے یہ ناقابل قبول ہے۔ باہمی تعلقات پر سخت نتائج سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں: وزیر اعظم

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ترک سفیر کو طلب کرنے کے شدید احتجاج کیا اور انہیں سفارتی پرچہ تھمادیا۔

واضح رہے کہ ترک صدر نے دو روزہ پاکستان کے دورے پر پہلی کشمیری جنگ کے دوران غیر ملکی قبضے کے خلاف ترک عوام کی جدوجہد کے ساتھ کشمیری عوام کی جدوجہد کا موازنہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں