جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

انڈونیشیا کی نجی ائیر لائن کا طیارہ 50 سے زائد مسافروں کے ساتھ لاپتہ

نجی

انڈونیشیا کی نجی ائیر لائن کا طیارہ 50 سے زائد مسافروں کے ساتھ لاپتہ ہوگیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق نجی ائیرلائن کے طیارے کا ٹیک آف کے بعد رابطہ منقطع ہوگیا، طیارہ جکارتہ سے مغربی صوبے جارہا تھا۔

ائیر لائن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کی گمشدگی سے متعلق معلومات لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ نیو دہلی روانہ

طیارے کا اڑان بھرنے کے چار منٹ بعد رابطہ ختم ہوا، لاپتہ ہونے سے پہلے طیارہ دس ہزار فٹ کی بلندی سے اوپر جا چکا تھا۔

طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کے بعد رابطہ منقطع ہوا۔

متعلقہ خبریں