جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مہنگائی بم : بجلی کی قیمت 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ

7 روپے 90 پیسے

اسلام آباد : نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نیپرا اعلامیہ کے مطابق ڈسکوز کی مئی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا ہیڈ کوارٹر میں چئیرمین نیپرا انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت عوامی سماعت مکمل ہوگئی ہے۔ سماعت میں نیپرا ممبران، انجئنیر رفیق احمد شیخ اور انجئنیر مقصود انور خان بھی موجود تھے۔

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی۔ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہلاکتیں، نیپرا کا 35 لاکھ فی کس معاوضہ ادا کرنے کا حکم

نیپرا نے بتایا کہ اس سے قبل اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا۔ مئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت 3 روپے 91 پیسے فی یونٹ زیادہ چارج کیا جائے گا۔ فیصلے کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ہو گا۔

ڈسکوز کے لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین کو فیصلے سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

متعلقہ خبریں