جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مہنگائی نے کمر توڑ دی، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی عوام کا سامنا نہیں کرسکتے

مہنگائی نے کمر

لاہور : چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے کمر توڑ دی، تحریک انصاف کے اسمبلی ممبران عوام کا سامنا نہیں کرسکتے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نجی محفل میں اپنی گفتگو کے دوران اعتراف کیا کہ مہنگائی نے اس وقت غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ مختلف واٹس ایپ گروپس میں تحریک انصاف کے ایم این اے اور ایم پی ایز کھل کر کہے رہے ہیں ہم عوام کا سامنا نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت، بنگلہ دیش کی نسبت پاکستان میں مہنگائی کم ہے : شوکت ترین کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ حکومت حقیقت میں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ اس وقت جی ایس پی پلس پر بھی تلوار لٹک رہی ہے۔ اگر پاکستان جی ایس پی پلس سے باہر ہوگیا تو ہمارے لئے شدید مشکلات پیدا ہوجائے گی۔ گذشتہ آٹھ سالوں میں جی ایس پی پلس سے پاکستان کو چوبیس بلین یورو کا فائدہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے ٹاسک دیا ہے کہ جی ایس پی پلس کے معاملے کو سنبھالے۔ اگلے کچھ دنوں میں یورپ اور دیگر ممالک کا دورہ کروں گا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ دنیا ہمیں زبردستی افغانستان کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ پاکستان کے حوالے سے غلط پروپیگنڈے کیئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں