جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک میں مہنگائی میں اضافہ جاری، شرح پندرہ اعشاریہ تین پانچ فیصد ہوگئی

پندرہ اعشاریہ تین

اسلام آباد : ملک میں مہنگائی کی شرح پندرہ اعشاریہ تین پانچ فیصد ہوگئی۔

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ اکسٹھ فیصد بڑھی، جس نے ملک میں مہنگائی کی شرح کو پندرہ اعشاریہ تین پانچ فیصد تک پر پہنچا دیا ہے۔

ادارہ شماریات کی مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران آٹا، چینی، دالیں، گھی، ٹماٹر اور مرغی کے سمیت 22 اشیاء مہنگی ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : صدارتی آرڈیننس : مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے، قوم تیاری کرلے : مریم اورنگزیب

مرغی کا گوشت 21 روپے فی کلو، چینی فی کلو انسٹھ پیسے، آٹے کے بیس کلو تھیلے میں 9 روپے 72 پیسے، گھی 2 روپے اٹھاسی پیسے فی کلو، دال مسور ایک روپیہ فی کلو اور انڈے اکسٹھ پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

ٹماٹر 7 روپے 85 پیسے، کیلا ایک روپے 49 پیسے، دہی 28 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ دال چنا، تازہ دودھ، چاول، بکرے اور گائے کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق چند اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی آئی۔ لہسن 16 روپے 42 پیسے فی کلو، پیاز 8 روپے 81 پیسے اور آلو 79 پیسے فی کلو اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 9 روپے 48 پیسے سستا ہوا، جبکہ بائیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ خبریں