جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

2021 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد رہنے کا امکان ہے : آئی ایم ایف

2021 میں پاکستان میں

واشنگٹن : آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سال 2021 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کی جاری کردہ ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ کے مطابق اگلے سال 2021 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کا پیر سے مہنگائی کے خلاف ایکشن پلان پر عمل درآمد کا اعلان

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگلے سال بے روزگاری بڑھ سکتی ہے، اس سال بے روزگاری کی شرح چار اعشاریہ پانچ فیصد ہے جو 2021 میں بڑھ کر پانچ اعشاریہ ایک فیصد ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جی ڈی پی میں شرحِ نمو جو رواں سال منفی چار فیصد ہے، وہ اگلے سال بہتر ہو کر ایک فیصد ہونے کی توقع ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اگلے سال جی ڈی پی کا ڈھائی فیصد رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں