جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی : شہباز شریف

مہنگائی نے عام

فیصل آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بے روزگاری انتہاء پر ہے، مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عابد شیر علی کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے لیے آیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : میاں صاحب کو مشورہ نہیں دونگا، آئندہ حکومت بلاول کی دیکھ رہا ہوں : آصف زرداری

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ پاکستان میں تباہ کن لوڈشیڈنگ ہے۔ بے روزگاری انتہاء پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت کی روٹی 6 افراد کے کنبے کو مہیاء کرنا ناممکن ہوگئی۔ گوشت غریب کے لیے خریدنا ناممکن ہوگیا ہے۔ 72 سالوں میں پاکستان کی عوام نے اتنا برا وقت نہیں دیکھا، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے۔

متعلقہ خبریں