اسلام آباد: ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.45 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 32.57 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے میں 25 اشیاضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم مہنگائی 12فیصد پر چھوڑ گئے تھے اور آج 27فیصد پر ہے:شوکت ترین
پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 136 روپے تک کا اضافہ ہوا، چاول کی فی کلو قیمت میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 18 پیسے کا اضافہ ہوا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 33 روپے تک مہنگا ہوا، دال ماش 3 روپے فی کلو اور دال مونگ 4 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی۔