جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مہنگائی میں اضافہ عمران خان کے آئی ایم ایف معاہدے سے ہوا: وزیر خزانہ

مفتاح

اسلام آباد: مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ عمران خان کے آئی ایم ایف معاہدے سے ہوا، پیٹرول پر سبسڈی نے معاشی صورتحال کو شدید دباؤ سے دوچار کیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ مہنگائی میں اضافہ عمران خان کے آئی ایم ایف معاہدے سے ہوا، ان کے چنگل سے نکلیں گے تو ڈالر نیچے آئے گا، اسٹاک مارکیٹ اوپر جائے گی، معیشت کو جس نہج پر چھوڑ کر گئے اسے واپس لانا آسان کام نہیں، پیٹرول پر سبسڈی نے معاشی صورتحال کو شدید دباؤ سے دوچار کیا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ تمام مارکیٹوں میں ہلچل ہوئی اور مہنگائی ہے، پیسے نہ ہوں پھر بھی سبسڈی دیں تو مزید قرض لینا پڑتا ہے، شرح سود میں اضافے کے ساتھ روپے پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول پر سبسڈی دینے کا حکم عمران خان نے دیا تھا: مفتاح اسماعیل

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرض لیا، عمران خان نے ساڑھے 3سال میں 20ہزار ارب روپے قرض لیا، عمران خان 10.4ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑ کر گئے، زرمبادلہ کے یہ ذخائر 45 دن کی امپورٹس کے مساوی ہیں۔

متعلقہ خبریں