جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں ڈھائی فیصد اضافہ ہوا : ادارہ شماریات

ڈھائی فیصد اضافہ

اسلام آباد : ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال جولائی میں مہنگائی کی شرح 9.3 فیصد تک پہنچ گئی، مہنگائی کی شرح میں ڈھائی فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جولائی 2020ء کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020ء کے دوران مہنگائی کی شرح میں ڈھائی فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جولائی 2019ء کے مقابلے میں جولائی 2020ء میں مہنگائی کی شرح 9.30 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کرکے عمران مافیا نے قوم کو عید سے پہلے عید کا ”تحفہ“ دیا : مریم اورنگزیب

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ماہ میں ٹماٹر 179 فیصد، موٹر فیول 27 اور سبزیاں 24 فیصد، پیاز 17 فیصد، انڈے 11 فیصد، گندم اور آٹا 7 فیصد، مصالحہ جات 7.57 فیصد، چینی 3.82 اور چکن 2.6 فیصد تک مہنگی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ماہ میں دال مونگ 10.72 فیصد ، دال مسور 6 فیصد، پھل 6.24 فیصد، دال ماش 2.71، چنا 2.7 اور دال چنا 2.39 سستے ہوئی۔

متعلقہ خبریں