جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

منہگائی میں مزید اضافہ، ہفتہ وار شرح 13.48 فیصد پر پہنچ گئی، 26 اشیائے ضروریہ مہنگی

13.48 فیصد

‏اسلام آباد : ادارہ شماریات کے مطابق منہگائی کی ہفتہ وار شرح 13.48 فیصد پر آگئی، ایک ہفتے کے دوران 26 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے منہگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ ‏ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 26 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔

‏انڈے 16 روپے 38 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔ ‏چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں ایک روپے 68 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کی فی کلو قیمت 98 روپے 36 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی قابو میں نہیں، پاکستان کی تاریخ میں اتنا بے خبر وزیراعظم آج تک نہیں آیا : مرتضیٰ وہاب

‏ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 6 پیسے، آلو کی فی کلو قیمت 89 پیسے، ‏تازہ دودھ ایک روپے 45 پیسے، دہی ایک روپے 37 پیسے، ‏آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 9 روپے 76 پیسے مہنگا ہوا۔

‏دال ماش کی فی کلو قیمت میں 2 روپے اضافہ، ‏دال چنا 74 پیسے فی کلو، ‏گھی، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

‏منہگائی کی ہفتہ وار شرح 13.48 فیصد پر آگئی۔ ‏حالیہ ہفتے منہگائی کی شرح میں 0.57 فیصد کمی ہوئی۔ حالیہ ہفتے کے دوران 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 18 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ خبریں