جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

مہنگائی کا طوفان برپا ہونے والا ہے، ملک کی معشیت کو تباہ کردیا گیا : حلیم عادل شیخ

ملک کی معشیت

کراچی : اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا، کچھ ہفتوں میں ملک کی معشیت کو تباہ کیا گیا ہے۔

قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے، شہباز شریف جیسا کرپٹ شخص ملک کا حکمران بنا کر پیش کیا گیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات میں موٹر سائیکل، رکشہ والوں کو ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ، ذرائع

انہوں نے کہا کہ قوم کو 28 ارب کا پیکج دینے والا آج خود 40 ارب کے منی لانڈرنگ کے کیس میں عدالت میں پیش ہو رہا ہے۔ کچھ ہفتوں میں ملک کی معشیت کو تباہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول مہنگا ہونے سے ملک میں مہنگائی کا بہت بڑا طوفان برپا ہونے والا ہے۔

متعلقہ خبریں