جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

چین بھر میں انفلوئنزا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ایک ماہ کے دوران شرح میں 13 گنا اضافہ

انفلوئنزا وائرس

چین ملک بھر میں انفلوئنزا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، بعض علاقوں میں ہر دو میں سے ایک شخص متاثر نظر آرہا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چائنیز سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے زیر نگرانی اسپتالوں میں انفلوئنزا کی مثبت شرح 53.2 فیصد تک پہنچ گئی، جو کہ ایک ماہ پہلے کے مقابلے میں 13 گنا زیادہ ہے، اس کے برعکس، کووڈ 19 کی مثبت شرح 2.7 فیصد پر رکی ہوئی ہے، جبکہ ملک میں 16 مارچ تک کورونا وائرس سے متعلق کسی موت کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں : روس، یوکرین کشیدگی پر تشویش، امید ہے کہ تمام فریق امن مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے : چین

کوویڈ انفیکشنز کی کم شرح کے باوجود، حالیہ ہفتوں میں وائرس بی کیو ون اور ایکس بی بی ابھر رہے ہیں۔ یہ وہ دھماکہ خیز وباء ہے جو بیجنگ کے دسمبر میں کووِڈ زیرو کے محور کے بعد پھیلی اور ملک کے 1.4 بلین لوگوں میں سے تقریباً 80 فیصد کو متاثر کیا۔

چین کے مشہور آن لائن بازاروں میں ایک سال پہلے کے مقابلے مارچ میں علاج کے لیئے اینٹی وائرل دوائی کی اوسط یومیہ فروخت 100 سے زیادہ گنا بڑھ گئی۔ مانگ میں اچانک اضافے کی وجہ سے ملک کے کچھ حصوں کے اسپتالوں اور فارمیسیوں میں عارضی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں