جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

جنیفر لارینس فلم ‘ڈونٹ لُک اَپ’ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

جنیفر

اینٹرپرائز بلڈنگ کا شیشہ شوٹنگ کے دوران جان بوجھ کر توڑا گیا تھا اور شیشہ اداکارہ جنیفر لارینس کی آنکھ کے قریب آکر لگا

رپورٹس کے مطابق جیسے ہی حادثہ پیش آیا تو اداکارہ جنیفر زمین پر جاگریں جسے کے بعد کریو ممبرز اور کو اسٹار نے فوراً ان کی مدد کی۔

جنیفر لارینس خیریت سے ہیں اور کچھ روز آرام کے بعد ان کی شوٹنگ میں واپسی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں:ٹام کروز کی خلا میں فلم کی شوٹنگ کی حتمی تاریخ سامنے آگئی

اداکارہ جنیفر لارینس جلد نیٹ فلکس کی آنے والی فلم ‘ڈونٹ لُک اَپ’ میں نظر آئیں گی جس کی ہدایت کاری ایڈم میکے دے رہے ہیں۔

فلم میں اداکار لیونارڈو دی کیپریو، ٹیموتھی چھلامیٹ، کرس ایوانس، کیٹ بلینچیٹ اور میریل اسٹریپ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

متعلقہ خبریں