جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انجری کا شکار حسن علی کرکٹ میں واپسی کیلئے پر عزم

حسن

لاہور: انجری کا شکار فاسٹ باؤلر حسن علی جلد صحت یاب ہوکر کرکٹ کے میدانوں میں کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں۔

ایک سال سے کمرکی تکلیف کے شکار فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ فٹنس پر کافی کام کر رہا ہوں، ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر ایک بارپھر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے فٹنس مسائل میں میری بہت مدد کی ہے۔ کنٹریکٹ نہ ملنے پر تھوڑا پریشان تھا لیکن کرکٹ بورڈ نے ری ہیب کے اخراجات اٹھا کر کافی تعاون کیا۔

فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ نسیم شاہ، محمد موسیٰ اور حارث رؤف میں کافی ٹیلنٹ ہے۔ نسیم شاہ کے پاس رفتار ہے، اسے باؤلنگ کرتے ہوئے دیکھنا اچھا لگتا ہے اور شاہین شاہ آفریدی نے جس طرح لیڈ کیا ہے، وہ زبردست ہے۔

پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں ہائی پرفارمنس سنٹر میں محنت کرتے فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ جلد کم بیک کروں گا۔

متعلقہ خبریں