جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارت کی جیلوں میں ظلم، مسلمان قیدی کی کمر پر گرم لوہے سے اوم لکھ دیا

نئی دہلی: جس طرح بھارت میں مسلمانوں کا جینا مشکل ہے، وہیں بھارت کی جیلوں میں ظلم کے پہاڑ بھی توڑ دئیے ہیں۔ بھارت کی تہاڑجیل میں جیل سپرنٹنڈنٹ نے مسلمان قیدی کی کمر پر لوہے کی گرم سلاخ سے اوم لکھ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انتہا درجے کی اس نفرت اور ظلم کا واقعہ بھارت کی تہاڑ جیل میں پیش آیا جہاں مسلمان قیدی کی کمر پر گم لوہے کی سلاخ سے اوم لکھ دیا گیا۔

مسلمان قیدی نبیر نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ راجیش چوہان نے اس پر تشدد کر کے کمر پر اوم لکھا ہے۔ مسلمان قیدی نبیراس معاملے پرعدالت سے رجوع کیا ہے۔

نبیر کے وکیل کے مطابق جیل کے بیرک میں انڈکشن چولہا کام نہیں کررہا تھا نبیرنےجب اس کی شکایت کی تو جیل سپرنٹنڈنٹ راجیش چوہان نےاس پر بری طرح تشدد کیا، اس کی پیٹھ پر میٹل کے ذریعے اوم کا نشان بنادیا۔

متعلقہ خبریں