جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں 5 سالہ معصوم بچی سے دو ملزمان کی جنسی زیادتی

5 سالہ بچی

کراچی : دو درندوں نے 5 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

کراچی کے علاقے سکھن تھانے کی حدود لالا آباد میں دو وحشیوں نے 5 سالہ معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

زیادتی کا شکار بچی کی حالت خراب ہے، جسے جناح اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان جاوید بنگالی اور عمیر کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بہاولنگر میں نوجوانوں کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار

والدین کا کہنا ہے کہ بچی علاقے میں دکان سے اپنے لیئے چیز لینے گئی تو اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ہمیں انصاف چاہیے، ہم غریب لوگ ہیں، انصاف نہ ملا تو اور کچھ نہیں کرسکتے، اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دیں گے۔

متعلقہ خبریں