جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

تحقیقاتی ٹیم کسی کی فون کال پر کام کررہی ہے، تبدیل کی جائے : جہانگیر ترین کا مطالبہ

لاہور : جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ شفاف تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے، جو انصاف پر کام کرے نہ کے کسی کی فون کال پر کام کرے۔

جہانگیر ترین نے پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو میرے ساتھ ہیں، ان پی ٹی آئی ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جب عدالت بلائے گی تو پیش ہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں : جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع

انہوں نے انکوائری ٹیم کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم جانبدار ہے، آزادانہ تحقیقات نہیں کر رہی، کسی کی ہدایات پر کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک شفاف تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے، جو متنازعہ نہ ہو، جو انصاف کے تقاضوں پر کام کرے نہ کے کسی کی فون کال پر کام کرے۔

جہانگیر ترین نے واضح کیا کہ میں تحریک انصاف سے الگ نہیں ہوں، یہ ہم سب کی پارٹی ہے۔

متعلقہ خبریں