جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

انسانی آنکھ کو نظر نہ آنے والی مخلوق کیمرے میں‌ آگئی، ویڈیو دیکھیں

غیر مرئی (انسانی آنکھ) کو نظر نہ آنے والی مخلوق کی موجودگی کے بارے میں اگر کسی کو علم ہوجائے تو وہ خوف زدہ ہوجاتا ہے۔

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جن میں غیرمرئی مخلوق کی موجودگی کے حوالے سے دعویٰ کیا جاتا ہے، عام طور پر ایسی ویڈیوز میں پراسرار حرکت یا سفید دھواں نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دل کی دھڑکن کے بارے عجیب انکشافات،ڈاکٹروں نے ریسرچ کرکے حقیقت واضع کردی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈ اٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پراسرار مخلوق کی حرکت واضح طور پر نظر آرہی ہے۔ صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری والدہ نے یہ ویڈیو حاصل کی، اس میں کون سی مخلوق موجود ہے اس حوالے سے کچھ بھی علم نہیں ہے‘۔

My mother collected this video from our driveway in the woods. Any insight from this community on what (or who) it may be? from r/Ghosts

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے 20 سیکنڈ کے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کے قریب سے سفید دھواں حرکت  کر کے دوسری طرف جار رہا ہے۔ چند صارفین نے اس ویڈیو کو جعلی (فیک) یا ترمیم شدہ قرار دیا جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ’ہوسکتا ہے یہ کوئی مخلوق ہی ہو‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں اس ویڈیو پر مکمل یقین کرسکتا ہوں کیونکہ اس طرح کا واقعہ میرے ساتھ پیش آچکا ہے‘۔

متعلقہ خبریں