جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

پارٹی گرل سے متاثر ہوکر ماہرہ خان کی "پاجامہ پارٹی”

ماہرہ خان پارٹی

دنانیر کی پاوری ویڈیو سے سوشل میڈیا صارفین اور پاکستانی اداکاروں سمیت بھارت کے بھی کئی اداکار متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور پارٹی گرل کی کاپی کرتی ویڈیوز اور میمز بنانے لگے۔

اب پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اور اداکار ہ مومل شیخ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ماہرہ خان اور مومل شیخ دوستوں کے ہمراہ ‘پاوری ہو رہی ہے‘ کے ری میکس گانے پر رقص کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی پارٹی گرل سے بھارتی پولیس بھی متاثر

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ماہرہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پارٹی گرل دنانیر مبین کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں بہترین قرار دیا، ساتھ ہی اداکارہ نے پارٹی گرل کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، اداکارہ نے پوسٹ میں پاجامہ پارٹی کا کیپشن بھی درج کیا۔

متعلقہ خبریں