جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

صارفین کی دیرینہ خواہش، انسٹاگرام نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

صارفین

انسٹاگرام نے اب طویل ویڈیوز کی آزمائش بھی شروع کردی ہے۔

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ اب اسٹوریز میں 15 سیکنڈز کی بجائے ایک منٹ کی ویڈیو دیکھنا بھی ممکن ہے، اس سلسلے میں طویل ویڈیوز کی آزمائش جاری ہے۔

انسٹاگرام انتظامیہ کے مطابق نئے فیچر کا مقصد یہ ہے کہ لوگ بغیر کسی تعطل کے ویڈیو دیکھ سکیں اور انھیں پوسٹ کر سکیں، اس فیچر میں ویڈیو لائیو بھی دکھائی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کیلئے ایک اور بہترین سہولت

واضح رہے کہ انسٹاگرام اسٹوری پر اگر آپ نے ایک منٹ کی ویڈیو شیئر کرنی ہے تو آپ اسے 15 سیکنڈز کے ٹکڑوں میں ہی لگا سکتے ہیں، اس ویڈیو کو اسٹوری کے سنگل فریم میں نہیں چلایا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں