جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

انسٹاگرام کا نیا فیچر، اب کمنٹس خود غائب ہوجائیں گے

انسٹاگرام

انسٹاگرام نے سوشل میڈیا پر بدکلامی اور نازیبا گفتگو کو روکنے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے، اب آپ کی پوسٹ پر آنے والے نازیبا کمنٹس خودبخود غائب ہوجائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے کمنٹس جنہیں ماضی میں صارفین کی جانب سے رپورٹ یا بلاک کیا گیا ہے اب انسٹاگرام پر ایسے کمنٹس خودبخود غائب ہوجائیں گے۔

انسٹاگرام

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ کمپنی مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) سسٹم کے تحت نازیبا اور بدکلامی کو فروغ دینے والے کمنٹس کی نشاندہی کرے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین غائب ہونے والے کمنٹس کو اس وقت دیکھ سکیں گے جب وہ ’ویو ہڈن کمنٹس‘ پر کلک کریں گے تو انہیں چھپے ہوئے کمنٹس نظر آجائیں گے۔

متعلقہ خبریں