جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شرم کی بجائے سیاہ فعل اور چہروں پہ پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے : مریم اورنگزیب

شرم کی بجائے سیاہ فعل

‎کوئٹہ : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرائے کے کیمرہ مین کی فوٹیج دکھائی جائے، شرم کی بجائے سیاہ فعل اور چہروں پہ پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حکومتی ترجمانوں کے بیان پر اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ حکومتی ترجمان اتنے پاگل ہو چکے ہیں کہ تھوڑی دیر میں بیان آنے والا ہے کہ مریم نواز نے اپنے کمرے پہ حملہ کروانے کے لئے آئی جی صاحب کو اغواء کروایا۔

انہوں نے کہا کہ جس کیمرہ مین کو کیپٹن صفدر کی فوٹیج بنوانے کے لئے کرائے پہ لایا گیا تھا، اُس کے پاس تمام فوٹیج موجود ہے، اِن کا سیاہ چہرہ عوام کو دکھایا جائے۔ شرم آنے کی بجائے ڈھٹائی سے اپنے سیاہ فعل اور چہروں پہ پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مریم صفدر چاہتی ہیں کہ ان کی ہر بات اور ڈرامے پر یقین کیا جائے : شہباز گل

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمان عمران صاحب کے صدارتی منصب کو عدلیہ کے خلاف سازش کے لیے استعمال کرنے پر جواب دیں۔ ‎

ترجمان نے کہا کہ روٹی 2 سے 30 روپے کی ہوگئی، بجلی گیس کے بل بڑھ گئے، دوائی کی قیمتوں میں 800 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، چینی 50 روپے سے 110 روپے کلو ہوگئی۔ آٹا 25 سے 75 روپے کلو ہوگیا عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان اس پر پریس کانفرنس کریں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عدلیہ پر حملے کی سازش بے نقاب کردی، عمران صاحب سلیکٹڈ ٹولے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے استعفے کا اعلان کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‎نالائق، جھوٹے، آٹا، چینی، دوائی چوروں کے جیل جانے اور ‎فارن فنڈنگ کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کے حساب کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں