جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

پیغمبر اسلام (ص) کی توہین، مغربی ممالک کی اسلام کے ساتھ کھلی دشمنی کا مظہر ہے : آیت اللہ خامنہ ای

اسلام کے ساتھ کھلی دشمنی

تہران : آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام (ص) کی توہین، مغربی ممالک کے سیاسی اور ثقافتی اداروں کی اسلام کے ساتھ کھلی دشمنی کا مظہر ہے۔

فرانس کے میگزین میں ایک بار پھر حضور اکرمﷺ کے توہین آمیز خاکے شائع کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلمانوں کو فرانس میں رہنا ہے تو مذہب کی توہین پر خاموش رہنا پڑے گا : فرانسیسی صدر

آیت اللہ خامنہ نے ایک بیان میں کہا کہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین، مغربی ممالک کے سیاسی اور ثقافتی اداروں کی اسلام کے ساتھ کھلی دشمنی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس کے بعض حکام کی طرف سے آزادی اظہار کو بہانہ بنا کر اس سنگين جرم کی مذمت نہ کرنا قابل مذمت ہے۔

متعلقہ خبریں