جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلش پریمئر فٹبال لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری

فٹبال

انگلش پریمئر فٹبال لیگ میں پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ٹیم ایورٹن دفاعی چیمپین لیور پول کے خلاف میچ دو، دو گول سے برابر کرنے میں کامیاب رہی، دیگر میچز میں مانچسٹر یونائٹیڈ نے نیوکیسل کو اور مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو مات دی، چیلسی اور ساؤتھ ہمپٹن کے درمیان میچ تین تین گول سے ٹائی ہو گیا۔

انگلش پریمئر فٹبال لیگ میں محمد صلاح الیون لیور پول اپنے چوتھے میچ میں بھی سنبھل نہ سکا، ناقبل شکست ایورٹن نے دفاعی چیمپین کے خلاف میچ دو،دو گول سے برابر کرکے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی اول پوزیشن برقرار رکھی۔

مقابلے کے آغاز ہی میں لیور پول کے سپر اسٹار سعدیو مانے اپنی ٹیم کو برتری دلانے میں کامیاب ہوئے،19 ویں منٹ میں کین نے ایورٹن کی جانب سے گول بنا کر اسکور لیول کیا۔

دوسرے ہاف میں لیور پول کے سپر اسٹار محمد صلاح نے گول بنا کر اپنی ٹیم کو برتری دلای،یہ برتری صرف 10 منٹ تک برقرار رہی،81 ویں منٹ پو کلیورٹ نے ایورٹن کی جانب سے دوسرا گول بنا کر میچ برابر کرنے میں کامیاب رہا۔

دوسرے میچ میں مانچسٹر یونائٹیڈ نے نیوکیسل کو یکطرفہ مقابلہ کے بعد 1-4 گول سے مات دی،تیسرے میچ میں مانچسٹر سٹی نے رحیم اسٹرلنگ کے واحد گول کی بدولت آرسنل کوایک گول سے پچھاڑ دیا۔

چوتھا میچ چیلسی اور ساؤتھ ہمپٹن کے درمیان کھیلا گیا جو تین تین گول سے برابر رہا۔

متعلقہ خبریں